معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا آغاز، بجٹ میں ریلیف فراہم کیا: شہباز شریف

0
644

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا، جس کے نتیجے میں حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

بجٹ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیراعظم نے مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے معاشی بحالی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے، اور اب اس وعدے پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق یہ بجٹ عوامی فلاح و بہبود، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، برآمدات میں اضافے، زرعی ترقی، صنعتی فروغ، سرمایہ کاری اور مجموعی معاشی ترقی کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کا بنیادی مقصد معیشت کی مضبوطی کے فوائد کو براہ راست عوام تک پہنچانا اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا