بجٹ 2026-27: امپورٹڈ اور لگژری گاڑیوں پر نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

0
594

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی اور بڑی انجن صلاحیت والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد اور بعض کیٹیگریز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے بتایا کہ 2000 سے 3000 سی سی تک کی ایس یو ویز پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی، جبکہ 3000 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر موجود ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکلوں، رکشوں اور بسوں کے لیے موجودہ رعایتی نظام برقرار رکھا جائے گا، جبکہ درآمد شدہ الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں یہ بھی اعلان کیا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا