بجٹ غریب دوست، عوامی ریلیف اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہے: عطا تارڑ

0
424

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 عوامی ریلیف پر مبنی ہے اور اس میں غریب آدمی پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بجٹ میں ہر طبقے کی ضروریات اور مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہے، حکومت نے مشکل معاشی حالات میں اقتدار سنبھالا اور معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل نہ ہوتا تو معاشی بہتری ممکن نہ تھی، آج ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے اور پاکستان خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کمانے والے افراد پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے صرف ایک فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھ رہا ہے اور دنیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہ رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا