بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ بیروت کے جنوبی علاقے میں ایک عمارت پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت کو 4 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے شمالی علاقوں میں سکیورٹی الرٹ بڑھا دیا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے سے متعلق معاہدے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مرحلے میں خطے کے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ترجیح ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔






