امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ آج صبح بیروت پر ہونے والا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اسرائیلی حملے سے ایران کے امن معاہدے کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملہ اس خاص دن ہوا جب ہم ایران کےساتھ ڈیل کرنے کے قریب ہیں، اسرائیل کو کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے دفاع کا حق ہے، اسرائیل کا حملہ بے معنی تھا، اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، اسرائیلی حملے سے ایران کے امن معاہدےکے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے معاہدےکے بہت قریب ہیں، تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنی چاہیے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، لیکن اسی طرح اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جانب سے بھی کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہوسکتا ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دیں۔






