فرانس میں شدید گرمی، دریاؤں اور نہروں میں ڈوبنے سے 40 افراد جاں بحق

0
330

فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ جمعرات سے اب تک دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے جبکہ اسپین، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

فرانس کی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان مارینا فراری نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران غیر محفوظ مقامات پر تیراکی کو معمولی نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شدید گرمی کے باعث لوگ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے دریاؤں اور نہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

وزیر کھیل نے کہا کہ بہت سے افراد گرمی سے بچنے کے لیے پانی میں نہانے جا رہے ہیں، تاہم وہ اس سے وابستہ خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں تیراکی کے دوران ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمن لائف سیونگ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے سے اتوار کے درمیان کم از کم 6 افراد ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا