پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی، خواجہ آصف

0
174

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کئی حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی، جس سے بعض مقامات پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی واضح نظر آئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ گزشتہ 55 برس سے آزاد کشمیر کے انتخابات دیکھتے آ رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ شہری علاقوں میں ووٹرز کی شرکت نمایاں رہی اور ٹرن آؤٹ 45 فیصد سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم میں بھرپور محنت کی، جس کے نتائج بھی سامنے آئے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس شہر سے آخری مرتبہ 1970 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب عوامی سطح پر اس کی پذیرائی ختم ہو چکی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید دعویٰ کیا کہ اگرچہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، تاہم مختلف حلقوں میں اس کے کارکنوں اور حامیوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی، جس سے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کوشش واضح دکھائی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے موجودہ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا