براڈ پیک سانحہ: مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

0
247

اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 8 لاشیں اسکردو پہنچائی جا چکی ہیں جبکہ 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نیپالی اور پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل گراؤنڈ ریکوری ٹیم نے عالمی ریکارڈ یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ تاہم پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش تاحال جاری ہے۔

چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے تھے، جسے اس چوٹی کی تاریخ کے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر الپائن کلب نے بتایا کہ حادثے کے پہلے روز دو لاشیں جبکہ تیسرے کوہ پیما کے کچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے تھے۔ ابتدائی مرحلے میں ایک نیپالی کوہ پیما اور عمان سے تعلق رکھنے والی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیے، جن کے ذریعے اب تک 5 لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں، جبکہ تازہ کارروائی میں 4 نیپالی اور ایک چینی کوہ پیما کی لاش اسکردو پہنچائی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا