پی سی بی کی سخت کارروائی، حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ

0
222

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق حمزہ نذر پر تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق تحقیقات ویزا درخواست کے دوران فراہم کی گئی معلومات سے متعلق کی گئیں، جن میں حمزہ نذر نے مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں، گمراہ کن تفصیلات جمع کرائیں اور اہم حقائق بھی چھپائے۔

پی سی بی کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جبکہ حمزہ نذر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع بھی دیا گیا۔

بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے جیسے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور کسی بھی فرد کو پاکستان کرکٹ، پی سی بی اور شائقین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا