مکہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جسے “مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ” کا نام دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والی جارحیت کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا، عسکری تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینا ہے۔
ترجمان کے مطابق دفاع، انٹیلی جنس، تربیت، مشترکہ مشقوں اور سکیورٹی تعاون کے مختلف شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مکہ پہنچے۔





