دھرنے کا حل نکلا تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں الیکشن ممکن ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

0
259

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر آئندہ تین سے چار روز میں دھرنے کا مسئلہ حل ہوگیا تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست تک انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دونوں اضلاع کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ 9 اور 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کرانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سات روز کے دوران راولاکوٹ میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اگر تین سے چار دن میں دھرنے کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں انتخاب ممکن ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیان بازی کے ذریعے الزامات کا جواب نہیں دے سکتے۔ دھاندلی ہوئی یا نہیں اور اگر ہوئی تو کس نے کی، اس کے حقائق انتخابات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جاتی ہے، اس لیے انتخابی عمل میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا