پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی، رانا ثنا اللہ

0
238

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی، جبکہ آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے مزید 6 نشستوں کی ضرورت ہے، دو دن بعد ہونے والے انتخابات میں مزید 4 شیر اسمبلی پہنچیں گے۔ عوام پاکستان کے مالک ہیں اور ملک کے ہر حصے میں کشمیری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کشمیریوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ کشمیر ایکشن کمیٹی میں شامل بہت سے لوگ ہمارے بھائی اور محب وطن ہیں، الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہوجائے گی۔

اس سے قبل حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، تاہم آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جہاں سے ہار جائے وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہے، تاہم پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا