پاکستان سے افغانستان اسلحہ اسمگلنگ کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

0
634

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اسمگلنگ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا دعویٰ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ افغانستان میں پہلے ہی امریکی اور اتحادی افواج کے چھوڑے گئے تقریباً 7.2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار موجود ہیں، جبکہ سوویت دور کے اسلحے کے بھی بڑے ذخائر افغانستان میں موجود ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان میں موجود ان ہتھیاروں کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش زمینی حقائق کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کو پناہ، سہولت اور کارروائی کی آزادی حاصل ہے، جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا