لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

0
259

لندن: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کھلاڑی میدان میں اترے گا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اچھی پارٹنرشپ قائم ہونے کے بعد اچانک وکٹیں گرنے کا مسئلہ موجود ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب نیا بیٹر کریز پر آتا ہے تو سیٹ بیٹر بھی آؤٹ ہوجاتا ہے، اس خامی پر کام کیا جارہا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ لارڈز کی پچ پر گھاس نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کوئی کھلاڑی غیر اہم نہیں ہوتا، بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اعتماد دینے کے لیے بھی موقع دیا جاتا ہے۔

رضوان سے متعلق سوال پر قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پوری پلیئنگ الیون کی ذمہ داری ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بولرز 20 وکٹیں حاصل کریں اور بیٹرز اپنی ذمہ داری پوری نہ کریں۔

انہوں نے اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ کوشش ہوگی کہ لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا