پرتشدد جتھے کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، قانون سب کیلئے یکساں ہے: عطا تارڑ

0
318

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد میں داخل نہ ہو، سڑکوں کی بندش اور عوام کی آمدورفت میں خلل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں، انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ شہریوں کی آمدورفت میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں کی بندش اور عوام کی آمدورفت متاثر کرنے کے حوالے سے عدالت کے واضح احکامات ہیں، جن پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت کا رابطہ ہے، وہ پُرامن اور سمجھدار لوگ ہیں، تاہم قانون سب کیلئے یکساں ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 22 لاکھ افراد اس اسکیم میں رجسٹر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے موٹر سائیکل کا مالک ہونا ضروری نہیں جبکہ موٹر سائیکل کیلئے پانچ لیٹر پیٹرول کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد یہ سہولت تمام پیٹرول پمپس پر دستیاب ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے غریب اور کم آمدن والے طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو بروقت ہدایات جاری کیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم عوام کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور فیول ریلیف اسکیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے اس اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسکیم کو زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے رجسٹریشن کے طریقہ کار میں سہولت پیدا کی ہے تاکہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کیا جاسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا