اسلام آباد: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔





