لال حویلی سےعمران خان کی تصاویراورپارٹی پرچم اتارپھینکے

0
134

راولپنڈی :عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف امیدوارکھڑا کیے جانےکے بعد لال حویلی سے 8 سال سے لگے تحریک انصاف کے پرچم اورعمران خان کی تصاویر ہٹادی گئیں۔پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے راولپنڈی شہر کے دونوں حلقوں این اے 56 اور 57 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ شیخ رشید کے خلاف باقاعدہ امیدوار اتارنے کے اعلان کے بعد لال حویلی سے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر کے ساتھ پی ٹی آئی کے پرچم بھی اتار دیئے گئے ہیں۔ شیخ رشید کی رہائشگاہ کے باہر، سیڑھیوں اور میٹنگز رومز میں عمران خان کی اکیلی اور شیخ رشید کے ہمراہ کئی تصاویر لگی ہوئیں تھیں۔ 8 سال سے لال حویلی میں موجود ان تصاویر کو گزشتہ روز ہفتے کو ہٹادیا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا