واشنگٹن (نیوزڈیسک):امریکی عدالت نے ریاست فلوریڈا کے پارک لینڈ سکول میں 17 افراد کو فائرنگ سے قتل کرنے والے کوعمر قید کی سزا سنا دی ہےامریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 2018 میں ایک سکول میں فائرنگ کر کے 17 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور نکولس کروز کے مقدمے کی سماعت 3ماہ تک جاری رہی جبکہ جیوری کا یہ فیصلہ 2دن میں 7گھنٹے کے غور و خوض کے بعد سنایا گیا ہے۔
جیوری کے اس فیصلے پر متاثرین کے بہت سے خاندانوں نے غصے اور حیرانگی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہم آج کے نتائج سے بہت زیادہ مایوس ہیں یہ سزائے موت ہونی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے قانون کے تحت کسی مجرم کو موت کی سزا کے لیے کم از کم ایک الزام پر متفقہ ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے اس کیس میں جیوری موت کی سزا پر متفق نہیں ہو سکی، اس لیے کروز کو بغیر ضمانت عمر قید کی سزا تجویز کی گئی سرکٹ جج الزبتھ شیرر یکم نومبر کو باضابطہ پر طور مجرم کو دی گئی عمر قید کی سزائیں سنائیں گی اس روز لواحقین کے علاوہ طلبا اور اساتذہ کو بھی، جنہیں کروز نیزخمی کیا، بات کرنے کا موقع دیا جائے گا.






