روس یوکرین جنگ میں یوکرین کا ساتھ دیں گے۔اسرائیلی وزیر

0
422

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کوفوجی امداد کی فراہمی شروع کرے۔ اسرائیل کے منسٹر آف ڈایا سپورا افیئرز نیکمنشائی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران روسی فوج کو مسلسل بیلسٹک میزائل فراہم کررہا ہے اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ اسرائیل کو روس یوکرین جنگ میں کس کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی شروع کرے۔ ایران کی طرف سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی کا انکشاف گذشتہ روز معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا جس کے مطابق ایران روسی افواج کو مہاجر۔ 6 ڈرون اور شاہد۔136 سیریز کے میزائل فراہم کر رہا ہے تاہم ایران نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نزدیک کسی بھی فریق کو اس وقت ہتھیاروں کی فراہم جاری جنگ کو طول دینے کا باعث بنے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا