جرمنی نے یورپی یونین میں توسیع کی حمایت کردی

0
442

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی نے یورپی یونین میں توسیع کی حمایت کر دی۔ ترک خبر رساں ادارے نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے برلن میں یورپی سوشلسٹس پارٹی پی ای ایس کے اجلاس سے خطاب کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین، مولدووا، مغربی بالقانی ممالک اور پس منظر کے اعتبار سے جارجیا بھی آزاد اور یورپ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار ممالک کا درجہ حاصل کرنے والے بالقانی ممالک سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جانا چاہیے،وہ یورپی یونین کی توسیع کی حمایت کرتے ہیں

27،30 یا پھر 36 ممالک اور 500 ملین سے زائد مساوی اور آزاد شہریوں پر مشتمل ایک متحد یورپی یونین دنیا میں اپنے وجود کو زیادہ قوی شکل میں ظاہر کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا مشرق کی طرف پھیلاؤ ہر ایک کے مفاد میں ہو گا،امیدوار ممالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ رکنیت کی شرائط پر عمل درآمد کریں

یورپی یونین کے توسیعی عمل کی تیاریاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی توسیع کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی اور مالی امور میں ووٹوں کی اکثریت کی بجائے اتفاق رائیسے فیصلے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ یورپ کی سلامتی پر بھی حملہ ہے، وہ اس کا مقابلہ کریں گے کیونکہ وہ یورپ میں امن پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا