ای کامرس ایمیزون کا سعودی عرب میں دفتر کھولنے کا اعلان

0
420

ریاض (نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے اپنے سعودی صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ملازمین کی سہولت کے لییسعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا نیا کارپوریٹ دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ریاض فرنٹ ٹاور میں واقع ایمیزون کا نیا دفتر پہلے سے موجود ایک ہزار 400 سے زیادہ ملازمین کے علاوہ مزید سعودی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

ایمیزون مشرق وسطی اور شمالی افریقاکے نائب صدر رونالڈو موچوار نے کہا کہ ہمیں ریاض میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو مملکت میں ایمیزون کے صارفین، وینڈر پارٹنرز اور ملازمین کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030 کے مطابق اس کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے عزم کی تصدیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ سعودی عرب میں اپنی سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں بشمول ای کامرس، سمارٹ ڈیوائسز اور ایمیزون ادائیگی کی خدمات سمیت دیگر شعبوں میں فروغ دینے کے سلسلے کو جاری ر کھیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایمیزون نے سعودی عرب میں متعدد مقامی پروگرام اور مصنوعات متعارف کرائی ہیں،اس کے علاوہ بہت سے کاروباری شعبوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اپنی سرمایہ کاری کو بھی وسعت دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا