فلور ملز ایسوسی ایشن صدر رانا باسط کی اوکاڑہ میں ہنگامی پریس کانفرنس 10 جولائی کو آٹا پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ، اوکاڑہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا پر ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 10 جولائی کو ضلع بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا
ضلع بھر کی تمام فلور ملز کی تالا بندی ہوگی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا ضلعی صدر فلور ملزایسو سی ایشن رانا باسط، جنرل سیکرٹری شیخ محمد اویس، سینئر نائب صدر رانا وسیم ،سیکرٹری اطلاعات محمد زبیر نے غلہ منڈی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا باسط نے کہا کہ حکومت کی ظالمانہ پالیسی غریب عوام پر بم گرانے کے مترادف حکومت آئی ایم ایف کو چھوڑ کر غریب کا خیال کرے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمیں 2900 روپے گندم فی من کے حساب سے دے ہم حکومتی ریٹ پر آٹا دینے کو تیار ہیں لاہور کے بعد اوکاڑہ منی لاہور کہلاتا ہے
اٹا کا ریٹ لاہور کے برابر کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت ظالمانہ پالیسی نہ اپنائیں ائی ایم ایف کا ایجنڈا چھوڑ کر عوام کا خیال کرے فلور مل اسوسی ایشن کے عہدے دوران نے مزید کہا کہ اگر 10 جولائی کو ہڑتال ہوئی تو یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہوگی اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی






