گوادر: مظاہرین کے حملے میں فوجی جوان شہید، 16 اہلکار زخمی

0
200

آئی ایس پی آر کے مطابق  بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پُرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کردیا نتیجے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہوگیا جو کہ سبی کا رہائشی تھا، علاوہ ازیں پُرتشدد مظاہرین کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری جانب سوشل میڈیا پر غیر قانونی پُرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کیا گیا، جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہجوم کی پُرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پُرسکون اور پُرامن رہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا