پی ٹی آئی کے ساتھ 2 بار مذاکرات کا موقع ملا دونوں باربدنیتی پرتھے،شاہد خاقان عباسی

0
159

اسلام آباد(طلوع نیوز)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی تیارہویانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے ن لیگ کا نہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ 2 بار مذاکرات کا موقع ملا دونوں باربدنیتی پرتھے،

قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کاتماشہ لگاہواہے جوجعلی کیس بنائے ان کوختم کریں،عدالت میں کیمرے لگا کرعوام کو دکھائیں کونسی کرپشن ہوئی،

اس نظام میں ملک نہیں چل سکتا،3سال سے13لوگ عدالتوں کے چکرلگا رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،

نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملےگا تو غریب کو کیسے ملےگا۔شاہدخاقان نےمزید کہا کہ اب نیب چیئرمین بدل گئے ہیں،گزارش کروں گاقانون پڑھ لیں،ازخود نوٹس لینا ہے تواس تماشے کالیں جونیب عدالتوں میں لگاہے،

نیب کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں،ورنہ یہ ملک نہیں چلےگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو انتخابات میں حصہ لے لےگی، انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا