اسحاق ڈار سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

0
166

لندن: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر سے لندن میں فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، ماحولیاتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اقتصادی اصلاحات کے لیے پاکستان کے عزم اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت علاقائی پیشرفت کے بارے میں ملک کا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ تعلقات کو مزید فعال بنانے اور سٹریٹجک تعاون کے لیے اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا