اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن مقرر، چھ وکلا نامزد

0
223

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا خصوصی دن مقرر کیا گیا ہے۔ ملاقات کے لیے چھ وکلا کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا نے وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، ظہیر عباس اور محمد علی بخاری بھی ملاقات کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور کزن بھی شریک ہوں گے جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا