مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث ہلاکتوں اور تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اب تک 23 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے 167 گھر مکمل طور پر تباہ اور 635 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
اس کے علاوہ 49 دکانیں تباہ ہوئیں اور 212 مویشی ہلاک ہو گئے۔
- ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم میں 10 پل، 2 ہائیڈل پاور منصوبے اور 40 نہری منصوبے شدید طغیانی سے تباہ ہو گئے ہیں۔






