بلوچستان سکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹرنیٹ 31 اگست تک معطل

0
183

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دو ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ سے طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی شدید پریشانی ہو رہی ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 31 اگست تک بند رکھی گئی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سکیورٹی کے خدشات نہیں، وہاں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس فوری طور پر بحال کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا