پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کا خدشہ، بنگلادیش ٹیم شامل

0
114

بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ایشیا کپ میں حصہ نہ لینے کے خدشے کے پیش نظر بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلا لیا ہے۔ بنگلادیشی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے ریزرو ٹیم کے طور پر بلائے جانے کے بعد ایونٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باعث اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے ایک سے دو روز میں حتمی اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 29 اگست سے بھارتی شہر راج گیر میں شیڈول ہے۔ چند روز قبل پی ایچ ایف ذرائع نے بتایا تھا کہ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا امکان کم ہے اور کھلاڑیوں کو بھی ابھی تک ایشیا کپ کے حوالے سے باضابطہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا