لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ مسلسل شکستوں کے بعد بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار سامنے آئے۔ ان کے مطابق پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔






