لاہور: پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
لاہور بورڈ: 3 لاکھ 8 ہزار 73 طلبہ میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 894 کامیاب ہوئے، کامیابی کی شرح 45.08 فیصد رہی۔ لڑکیوں کی کامیابی 53.83 فیصد جبکہ لڑکوں کی 35.33 فیصد رہی۔ سائنس گروپ میں کامیابی 47.47 فیصد اور آرٹس گروپ میں 37.37 فیصد رہی۔
ملتان بورڈ: ایک لاکھ 44 ہزار 775 امیدواروں میں سے 75 ہزار 438 کامیاب، کامیابی کا تناسب 52.11 فیصد رہا۔
سرگودھا بورڈ: 1 لاکھ 12 ہزار 492 امیدواروں میں سے 52 ہزار 166 کامیاب، کامیابی کا تناسب 46.37 فیصد۔ ضلع سرگودھا میں 49.37 فیصد، خوشاب 44.84 فیصد، میانوالی 42.51 فیصد اور بھکر 40.46 فیصد رہی۔
فیصل آباد بورڈ: 2 لاکھ 5 ہزار 182 طلبہ میں سے 1 لاکھ 57 ہزار 569 کامیاب، کامیابی کا تناسب 51.55 فیصد رہا۔






