آئین پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود

0
209

لاہور: پنجاب گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ آئین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا اور ہر ڈویژن کو صوبہ بنا کر عوامی مسائل کے حل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے نجی یونیورسٹیز کی نمائندہ تنظیم “ایپ سپ” کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور صوبے مل کر ملک بناتے ہیں، چھوٹے صوبے بنانے سے حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان اور کراچی کو الگ صوبہ بنایا جانا چاہیے۔بلوچستان میں نصیر آباد، سبی، ژوب، قلات، مکران اور کوئٹہ، جبکہ خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان، کوہاٹ، مالا کنڈ، مردان اور پشاور کو صوبہ بنانے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے صوبوں میں محکموں کی تعداد کم کرنے، تعلیمی معیار بہتر بنانے اور عدالتی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ میاں عامر محمود نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے سے قانون سازی اور عوامی خدمت میں بہتری آئے گی اور اخراجات میں کمی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا