وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب زدگان کے لیے بھرپور امدادی اقدامات کا اعلان

0
154

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے گھروں، مال مویشی اور دیگر نقصانات کی بھرپائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، اور شہداء کے اہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل ہے۔ جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں انہیں نئے گھر فراہم کیے جائیں گے، متاثرہ کاروبار کے لیے پیکیج دیا جائے گا اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید براں متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کے لیے 3 ارب روپے کے علاوہ اضافی 2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا