بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، رُکنے پر نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

0
218
آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے: مراد علی شاہ — فوٹو:فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا اور بارش رُکے گی تو پانی نکال دیا جائے گا۔

کراچی میں نرسری کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں، پچھلے ہفتے کے پی اور گلگت میں بارشوں کے باعث 400 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 12 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران پوری انتظامیہ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکوں پر موجود تھے اور عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ تعطیل کے دوران گھروں میں رہیں تاکہ کسی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ “ہماری بھی کوتاہیاں ضرور ہوں گی لیکن حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔”

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا