خیبرپختونخوا میں سیلاب، 20 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان

0
108

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کی گئی جس کے مطابق صوبے میں 20 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے اور 20 محکموں کی 603 سرکاری املاک متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان بٹگرام میں ہوا جہاں 214 سرکاری عمارتیں تباہ ہوئیں، سوات میں 97، باجوڑ میں 65 اور مانسہرہ میں 58 عمارات متاثر ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ 37 سرکاری تعلیمی ادارے، 83 سڑکیں اور 10 پل مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 226 ایرگیشن چینلز اور 68 واٹر سپلائی اسکیمیں بھی متاثر ہوئیں۔

محکمہ آبپاشی کو 10 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 3 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے، محکمہ تعلیم کو 1 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ روپے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 748 افراد جاں بحق اور 978 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 459 مرد، 111 خواتین اور 178 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 475 مرد، 243 خواتین اور 260 بچے شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 165، خیبرپختونخوا میں 446، سندھ میں 40، گلگت بلتستان میں 45، آزاد کشمیر میں 22 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 990 مکان گر چکے ہیں اور 3 ہزار 898 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا