غزہ سٹی پر قبضے کی تیاری، اسرائیل نے 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا

0
128

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سٹی پر قبضے کی تیاریوں کے تحت 60 ہزار نئے ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ مزید 20 ہزار فوجیوں کی سروس میں توسیع کی جائے گی۔

فوجی بیان کے مطابق یہ فیصلہ جنگی ضروریات اور افرادی قوت کے حوالے سے مشاورت کے بعد کیا گیا جس کی وزیر دفاع نے منظوری دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا اور غزہ سٹی کے مضافات پر دوبارہ حملے شروع کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں مزاحمت کاروں نے چھاپہ مار کارروائی اور خودکش حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں مقامی صحافیوں نے بتایا کہ سیکڑوں رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں اور شہر کو ویرانے میں بدلنے کی منظم کوشش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی منصوبے میں اگلے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا بڑے پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلے فوجی آپریشن کیا جائے گا اور پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا