پاکستان ،چین ، افغانستان کا انسداد دہشتگردی پراتفاق

0
90

کابل پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی مذاکراتی اجلاس کابل میں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں تجارت، صحت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر بات ہوئی اور سی پیک کی افغانستان تک توسیع پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے بعد اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔ قبل ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، ان کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا