ملائیشیا : نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان

0
132

ملائیشیا کی ریاست ترنکگانو نے بغیر شرعی عذر کے جمعے کی نماز نہ پڑھنے والے مردوں کے لیے سخت سزا کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاستی قوانین کے مطابق، ایک مرتبہ بھی نماز جمعہ چھوڑ دینا قابل سزا جرم شمار ہوگا۔

ترنکگانو میں ملائیشین اسلامی پارٹی کے انتظام کے تحت جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کو شریعت کے مطابق 2 سال قید، 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ، یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں، اس ریاست میں صرف تین مرتبہ نماز جمعہ نہ پڑھنے والے افراد کو سزا دی جاتی تھی، لیکن اب قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ریاستی حکام کے مطابق، نماز نہ پڑھنے والے مردوں کے خلاف کارروائی عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ ترنکگانو ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی کا کہنا ہے کہ سزا سے پہلے یاد دہانی اہم ہے تاکہ لوگوں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دی جا سکے، اور جمعے کی نماز نہ پڑھنے والے صرف اس صورت میں سزا کے مستحق ہوں گے کہ انہیں پہلے یاد دہانی کی گئی ہو۔

محمد خلیل کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کی نماز نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ مسلمانوں میں فرمانبرداری اور اجتماعی عبادت کے جذبے کی علامت بھی ہے، اور سزا اسی اہمیت کو مدنظر رکھ کر دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا