تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھر گیا، سیلابی الرٹ جاری

0
130

لاہور: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی بلند سطح کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اس میں پانی کی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جب کہ منگلا ڈیم 1217.45 فٹ کی سطح تک بھرا ہوا ہے۔ تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے، جبکہ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے۔ دریاؤں میں سیلابی صورتحال جاری ہے اور تونسہ، گدو، کالاباغ، چشمہ اور سکھر بیراج پر مختلف درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔


ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا