پاک برطانیہ روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں،وزیراعظم

0
149

اسلام آباد(روزنامہ طلوع)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

بدھ کو کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔ کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنمائوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔ اس موقع پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا