گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

0
199

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت گورنر کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت صدر کو ہدایات جاری کر سکتی ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے مزید پوچھا کہ گورنر سندھ کو کیوں ہٹایا جانا چاہیے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے، لیکن گورنر سندھ ایک سیاسی جماعت کے لیے کام کر رہے ہیں، حالانکہ گورنر وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں اور ان کا رویہ ہر حال میں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید کارروائی 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا