پی ٹی آئی کا نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

0
248
PTI's central office

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ نااہل ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، جبکہ لاہور کے این اے 129 میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا اور سیاسی معاملات مزید مشاورت کے لیے کمیٹی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں توشہ خانہ ٹرائل کی روزانہ سماعت پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور کہا گیا کہ روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔

سیاسی کمیٹی کے مطابق 9 مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے اور ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ لاہور کے این اے 129 میں میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کیا گیا اور ارکان اسمبلی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے فوری استعفے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا