لاہور سمیت دیگرشہروں سے 11 دہشت گردگرفتار

0
143

لاہور(طلوع نیوز)محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگردوں کیخلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات ہیں۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکاخیزمواد، ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئی۔ دہشتگرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کو مبنگ آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران 76ایف آئی آرزدرج کیں گئیں۔ ریاست دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا