دنیا بھر کے 88 ممالک نے امریکا کو ڈاک کی ترسیل معطل کر دی

0
126

امریکا کی جانب سے 29 اگست سے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے امریکا کے لیے ڈاک اور پارسل کی ترسیل بند کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 88 ڈاک آپریٹرز نے خدمات کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کیا، جس کے نتیجے میں امریکا جانے والی ڈاک میں 80 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی۔ معطل کرنے والوں میں جرمنی کا ڈوئچے پوسٹ، برطانیہ کا رائل میل، بوسنیا و ہرزیگووینا کے 2 آپریٹرز اور پاکستان شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ڈائریکٹر جنرل ماساہیکو میتوکی نے بتایا کہ ادارہ ایک نئے تکنیکی حل پر کام کر رہا ہے تاکہ امریکا کے لیے ڈاک کی ترسیل دوبارہ بحال کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا