الینوائے کے گورنر کی ٹرمپ پر جوابی فائرنگ

0
157

صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ شکاگو کے ساتھ ‘جنگ نہیں کریں گے’ حالانکہ ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں شکاگو شہر کو تباہی کی طرف دکھایا گیا تھا اور آنے والی جنگ کا اشارہ دیا گیا تھا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ شکاگو کے ساتھ جنگ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم جنگ نہیں کریں گے۔ ہم اپنے شہروں کو صاف کریں گے۔ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں تجویز دی ہے کہ بڑے پیمانے پر امیگریشن نافذ کرنے والی کارروائیوں کے لئے شکاگو ان کا اگلا ہدف ہوگا۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی دھمکیوں میں اضافہ کیا ہے ، اور ہفتے کے روز انہوں نے قانون نافذ کرنے والے افسر کے طور پر اپنی مشابہت کی مصنوعی طور پر تیار کردہ تصویر پوسٹ کی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر کے پس منظر میں شکاگو کو جلتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس میں کئی ہیلی کاپٹر اور متن لکھا تھا، ‘چیپوکلیپس ناؤ’ جو 1979 کی فلم ‘اپوکیلیپس ناؤ’ اور شکاگو شہر کی طرف اشارہ تھا۔الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جوابی فائرنگ کی۔پرٹزکر نے لکھا کہ امریکی صدر ایک امریکی شہر کے ساتھ جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں۔

“یہ مذاق نہیں ہے. یہ معمول کی بات نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط شخص نہیں بلکہ ڈرے ہوئے آدمی ہیں۔ “الینوائے کو کسی ڈکٹیٹر سے ڈرایا نہیں جائے گا۔ٹرمپ کے سرحدی کمانڈر ٹام ہومن نے اتوار کے روز کہا تھا کہ شکاگو کو توقع کرنی چاہیے کہ آئندہ ہفتے شہر میں امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا