یومِ بحریہ: ’’آپریشن دوارکا‘‘ سمندری تاریخ کا روشن باب، قوم کو بحری جوانوں پر فخر ہے،محسن نقوی

0
193

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں ’’آپریشن دوارکا‘‘ پاک بحریہ کی جرات و بہادری کا ایسا روشن باب ہے جس نے سمندری محاذ پر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی۔

یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 8 ستمبر اُن جانبازوں کی عظیم قربانیوں اور کارناموں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے دشمن کے غرور کو سمندر کی موجوں میں بہا دیا۔ ان کے مطابق پاک بحریہ نے چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات کو تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس کے بعد دشمن دوبارہ اس جرات کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ دن بہادری، قربانی اور فرض شناسی کی علامت ہے۔ پاک بحریہ نے اپنی تیاریوں اور جذبہ سرفروشی سے نہ صرف 1965 میں دشمن کو حیران کیا بلکہ آج بھی جدید ٹیکنالوجی، میزائل سسٹمز اور خود انحصاری کے ساتھ ایک مؤثر بحری قوت کے طور پر ابھر چکی ہے۔

محسن نقوی کے مطابق عالمی بحری مشقوں میں شرکت، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی میں قائدانہ کردار اور سفارتی سطح پر سرگرم کردار پاک بحریہ کا فخر ہے۔ قوم کو اپنے ان محافظوں پر ناز ہے جنہوں نے سمندری سرحدوں کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا