پشاور میں جلد تاریخی جلسہ ہوگا،علی امین گنڈاپور

0
226

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کر دیا۔

ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سب کو اس میں شریک ہونا ہوگا تاکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس جلسے کا مقصد مخالفین اور دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا