سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول

0
121

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2025ء میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر ترسیلات زر کے طور پر بھیجے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 26ء کے پہلے دو مہینوں میں مجموعی طور پر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئے، جو پچھلے مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں 5 ارب 90 کروڑ ڈالر سے 7 فیصد زیادہ ہیں۔

سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے آئیں جو 73 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات 62 کروڑ 29 لاکھ، برطانیہ 46 کروڑ 34 لاکھ، اور امریکا سے 26 کروڑ 73 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا