قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام ضلع میں داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور خواتین و بزرگ بھی تشدد کا نشانہ بنے۔
سرچ کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے انہیں عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور شہیدوں کی لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔
شہیدوں کے والدین کو لاشیں حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ علاقے کے مکینوں نے قابض فوج کی اس جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔






