ریکارڈ ساز فتح، انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی

0
167

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف 72 رنز پر آؤٹ کر کے سب سے بڑی فتح حاصل کی، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مارجن ہے۔ اس سے قبل بھارت کا 2023 میں سری لنکا کے خلاف 317 رنز سے فتح کا ریکارڈ تھا۔

انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے 82 گیندوں پر 110 رنز بنائے، جو روٹ نے 96 گیندوں پر 100 رنز کے ساتھ مکمل کی۔ جیمی اسمتھ نے 62 اور کپتان جوز بٹلر نے 32 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ انگلش باؤلرز کے سامنے ناکام رہی، کوربن بوش 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور پوری ٹیم 20.5 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جوفرا آرچر نے 9 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، لیگ اسپنر عادل رشید نے 3 اور برائیڈن کارس نے 2 وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کو ریکارڈ ساز کامیابی دلائی۔ بدترین شکست کے باوجود جنوبی افریقہ نے سیریز 1-2 سے جیت لی، پہلے ون ڈے میں پروٹیز نے 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 5 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا